Nov ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل نے شام میں دہشتگردوں کو کیا ایکٹیو، شامی فوج نے دیا منہ توڑ جواب

شامی فوج نے اس ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں دہشتگردوں کے اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے النصرہ فرنٹ کے جھنڈے تلے، کشیدگی میں کمی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ دنوں اپنے علاقائی اور بین الاقوامی حامیوں کی حمایت سے حلب اور ادلب شہروں کے مضافات اور شام کے شمالی و مشرقی علاقوں ميں پرتشدد کارروائیاں کیں جن کا شامی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے بھی مشرقی ادلب اور جنوب و مشرقی ادلب کے محاذوں اور مغربی حلب اور مغربی حماہ میں داہشتگردوں کے اڈوں اور جنگي محاذوں کو بمباری و گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں متعدد دہشتگرد موجود ہیں اور جھڑپ جاری ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تحریرالشام نامی دہشتگرد گروہ نے کئی مہینوں سے بڑے پیمانے پر شہر حلب کے اطراف اور شمالی شام میں پرتشدد کارروائیاں شروع کر رکھی ہے اور اس علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی متعدد رپورٹیں سامنے آچکی ہیں۔ شامی فوج کے اڈوں پر اسرائیلی و امریکی جنگی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ہی دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور شرارتیں بھی جاری ہيں۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ایسی حالت میں جاری ہے کہ شامی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط بھیج کر امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت پر تاکید کی ہے کیونکہ امریکی فوجی مشرقی اور شمال مشرقی شام میں غیرقانونی طور پر قابض ہيں اور اس ملک کا تیل لوٹ رہے ہيں۔

 

ٹیگس