تکفیری گروہوں کی کسی بھی اشتعال انگیز حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ تکفیری گروہوں کی کسی بھی اشتعال انگیز حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سرحدی شہر مہران کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ اسلام میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے سیکورٹی دستوں کو سرحدی علاقوں پر انٹیلی جینس برتری حاصل ہے اور تکفیری گروہوں کی ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چھے ہزار جوان اور فیلڈ ہاسپٹل نیز سیکڑوں گاڑیاں رات دن زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ امیگریشن حکام کے مطابق اب تک ایران کی مختلف سرحدی گزرگاہوں سے تیرہ لاکھ سے زائد افراد چہلم امام حسین علیہ میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران یہ تعداد بیس لاکھ سے زیادہ ہوجانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے-