Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اور یونان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی
    ایران اور یونان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور یونان کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تہران میں یونان کے وزیر خارجہ نکولس کوزیاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے کہا کہ ایران اور یونان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور ایتھنزتیل و گیس اور تعمیرات و شہرسازی جیسے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یونان کے وزیراعظم عنقریب ایران کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

یونان کے وزیر خارجہ نکولس کوزیاس نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ میں پرعزم اور ان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے تیا ر ہے جن کی نشاندھی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کی ہے۔

یونان کے وزیر خارجہ نکولس کوزیاس ایک اعلی سطحی تجارتی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ آج صبح تہران پہنچے ۔ ان کے ساتھ یونان کے وزیر صنعت اور وزیر تجارت کے علاوہ یونان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک بڑا وفد بھی تہران آیا ہے۔

ٹیگس