Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کے مشیر نیز ثقافتی ورثے، ہینڈی کرافٹس اورسیروسیاحت آرگنائزیشن کے سربراہ مسعود سلطانی فر
    ایرانی صدر کے مشیر نیز ثقافتی ورثے، ہینڈی کرافٹس اورسیروسیاحت آرگنائزیشن کے سربراہ مسعود سلطانی فر

ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا، یونیسکو کے معنوی آثار کی فہرست میں رجسٹریشن عمل میں آئے گا۔

ایرانی صدر کے مشیر نیز ثقافتی ورثے، ہینڈی کرافٹس اورسیروسیاحت آرگنائزیشن کے سربراہ مسعود سلطانی فر نے اربعین حسینی کے اجتماع کو قومی اور عالمی معنوی میراث کی حیثیت سے عراق کے ساتھ مشترکہ طور پر یونسکو کے معنوی آثار کی فہرست میں رجسٹر کروانے کی خبر دی ہے-

مسعود سلطانی فر نے کہا ہے کہ اربعین حسینی، کربلائے معلی میں مسلمانوں کے عظیم اجتماع اور تاریخ کے طویل دور میں مخصوص مراسم کے انعقاد کے سبب ایک خاص اہمیت اور بے مثل قدر و منزلت کا حامل ہے- انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کے اس عظیم اجتماع میں پائے جانے والے شوق و ولولے نے، اسے امام حسین علیہ السلام کے عقیدتمندوں کے ایک عظیم اجتماع میں تبدیل کردیا ہے اور اربعین حسینی بے مثال معنوی اقدار کی بنیاد پر عالمی حیثیت کا حامل بن گیا ہے-

سلطانی فر نے کہا کہ دینی اور ثقافتی اقدار کی حامل اس گرانبہا میراث کی حفاظت کے لئے اسے پہلے قومی سطح پر اور پھر عالمی سطح پر عراق کی مدد سے مشترکہ صورت میں یونیسکو میں رجسٹریشن کے لئے پیش کیا جائے گا-

ٹیگس