داعش کے خلاف روسی صدر کی کارروائی ، قابل فخر کارنامہ ہے: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ
-
داعش کے خلاف روسی صدر کی کارروائی ، قابل فخر کارنامہ ہے: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف روسی صدر پوتن کی کارروائی کو باعث فخر کارنامہ قرار دیا ہے
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروزآبادی نے مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس میں خطاب کے دوران شام اورعراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اسلامی ملکوں اور یورپ میں بھی اس خطرے کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے -
جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ داعش کو کچلنے میں روسی صدر کی دانشمندی قابل تعریف اور روسی عوام کےلئے ایک قابل فخر کارنامہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف روسی فضائی حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ روس کے لوگ ایک دوراندیش قیادت کے مالک ہیں-
انہوں نے اس بات کو درک کرلیا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ امپریالیزم، صیہونیزم اور رجعت پسند حکومتوں کا پیدا کیا ہوا ہے جو روس کی سلامتی کو بھی چیلنج کرسکتا ہے -
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ علاقے اور دہشت گردی کا زخم کھائے ہوئے ممالک خاص طور پر فرانس کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کوئی ٹھوس فیصلہ کریں گے -