شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کا فیصلہ قابل مذمت ہے: ولایتی
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کے شیعہ مجاہد عالم دین کی پھانسی کی سزا کے فیصلےکی مذمت کی ہے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے منگل کے روز، لبنان میں مسلم علماء کونسل کے اجلاس میں کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے علماء اور خاص طور پر شیخ نمر باقر النمر کے لئے پھانسی کی سزا کا غیر منصفانہ اور غیر منطقی فیصلہ، قابل مذمت ہے اور علماء اسلام کو چاہئے کہ اس اقدام کی مذمت کریں اور شیخ نمرکو بھی قید سے رہائی حاصل ہو-
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ علاقے میں ان تکفیری اور انتہا پسند گروہوں اور دہشت گردوں کو، جو بے گناہ افراد کا خون بہا رہے ہیں، متعارف کرانے میں علماء اور دانشوروں کا بہت اہم کردار ہے- انہوں نے کہا کہ بعض دیگر ادیان بھی اسلام اور اسلامی حکومت کے نام پر جارحیتوں کے مرتکب ہو رہے ہیں-
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ مغربی ممالک پوری دلچسپی کے ساتھ اپنے ذرائع ابلاغ میں تکفیریوں کی جارحیت کو، اسلام کے پرتشدد چہرے کےطور پر پیش کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تکفیریوں کی مدد بھی کر رہے ہیں-