Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کی تنصیبات قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
    بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کی تنصیبات قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے پہلے مرحلے کو شروع کرنے کے لئے تکنیکی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

روس اور ایران کے معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کی تنصیبات قائم کرنے کے لئے حالات سازگار بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ معاہدہ ایران اور روس کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے حالیہ اجلاس میں ہوا تھا اور اس کا متن آج جمعرات کو شایع ہوا ہے۔ ایران اور روس نے گذشتہ برس بوشہر میں دو ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور اب اس سال ان ایٹمی بجلی گھروں کی ڈیزائیننگ شروع ہوگی۔
ایران اور روس، ایران کے ایٹمی ادارے اور روس ایٹم کمپنی کے درمیان مفاہمتی نوٹ کی اساس پر پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کریں گے۔

ٹیگس