محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر دن رات جاری ہے۔
امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے ۔
محمد اسلامی نے کہا ہے کہ عمل میں لائے جانے والے اہم اقدامات میں چھوٹے چھوٹے بجلی گھروں کی ضرورت کا ایندھن ایرانی سائنسدانوں کی علمی توانائی سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کئے جانے کی کوشش ہے۔
ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ کی موجودگی میں بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے ری ایکٹر یونٹ میں کنکریٹ کارروائی کا آغاز ہو گیا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی کی خواہش کے مطابق ایک ہزار سے بیس یا تیس ہزار میگا واٹ تک جوہری بجلی پیدا کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے پہلے مرحلے کو شروع کرنے کے لئے تکنیکی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔