Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • داعش سے مقابلہ شام کی قانونی حکومت کے ذریعے ہی درست ہے: ایران کے نائب وزیر خارجہ
    داعش سے مقابلہ شام کی قانونی حکومت کے ذریعے ہی درست ہے: ایران کے نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ داعش سے مقابلہ صرف شام کی قانونی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ ہی جائز ہے۔

نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے برطانیہ اور فرانس کے اقدام کو دیر سے انجام دیا گیا اور معنی خیز اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام اس وقت جائز ہوگا جب بین الاقوامی اصول و قوانین اور شام کی قانونی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی سے مقابلے میں مدد کے سلسلے میں ایران اور روس کی کامیابی کی وجہ شامی حکومت اور فوج کے ساتھ ہم آہنگی نیز شام کی ارضی سالمیت، اقتدار اعلی اور اس کی آزادی و خود مختاری کا احترام ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ بین الاقوامی قوانین کی طرف سے چشم پوشی اور بیرونی مداخلت پر منتج نہیں ہونا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے بدھ کی رات حکومت برطانیہ کو داعش کے خلاف کارروائی میں ہوائی حملوں کی اجازت دے دی ہے۔

ٹیگس