Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ترکی کو داعش کے تیل فروخت کرنے کی دستاویزات موجود ہیں: ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری
    ترکی کو داعش کے تیل فروخت کرنے کی دستاویزات موجود ہیں: ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ داعش ترکی کو تیل فروخت کرتا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے جمعے کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی حکومت کو، داعش سے تیل خریدنے کی خبر نہیں ہے تو تہران ، اسے یہ اطلاعات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے-

محسن رضائی نے کہا کہ شام میں ایرانی مشیروں نے تمام آئل ٹینکروں اور ان کے راستوں کی تصویریں لی ہیں اور ویڈیو فلم بنائی ہیں اور ان دستاویزات کو پیش کیا جا سکتا ہے- ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ عوام کو جلد ہی تکفیری اور داعش دہشت گرد گروہوں کی تباہی و بربادی کے بارے میں اہم خبریں ملیں گی-

محسن رضائی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گردی میں پھنسے ہوئے ممالک صبر و تحمل سے ایک دوسرے کے مسائل کم کریں اور داعش دہشت گرد گروہ کو ختم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں- روس نے بھی ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ماسکو کے پاس ایسے دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ترکی، داعش کے تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے۔

ٹیگس