ایران اور فنلینڈ کے درمیان جدید ٹکنالوجی کے فروغ پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ترقی کے امور کے وزیراور فنلینڈ کی وزیر برائے غیرملکی تجارت نے جدید ٹکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینے زور دیا ہے-
ایران کےشہری ترقی کے امورکے وزیرعباس آخوندی نے فنلینڈ کی وزیر برائے غیرملکی تجارت سے ملاقات میں کہا کہ ایران میں بےشمار اور وسیع ترقیاتی منصوبوں کے پیش نظر تہران اور ہیلسنکی کے درمیان جدید ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کو زیادہ سے زیادہ فرغ دیا جاسکتاہے- عباس آخوندی نے کہا کہ ایران کا سب سے اہم منصوبہ جدید ٹکنالوجی کےذریعے توانائی کو بہتر طریقے سے اور کم خرچ میں استعمال کرنا ہے-
فنلینڈ کی وزیر برائے غیرملکی تجارت نے بھی اس ملاقات میں ایران کو جدید ٹکنالوجی منتقل کرنے کے لئے اپنے ملک کی جانب سے آمادگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے - اور اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ ایک بڑے تجارتی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران آئی ہیں -
واضح رہے کہ فنلینڈ کی وزیر برائے غیر ملکی تجارت کے ساتھ اس ملک کا سورکنی وفد تہران آیا ہے -