پی ایم ڈی کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ
آئی اے ای اے کا بورڈ آف گورنر بھی رواں ماہ دسمبر کے وسط میں پی ایم ڈی کے کیس کو بند کردے گا
جرمنی نے ایران کی ایٹمی مسئلے سے متعلق پی ایم ڈی کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پی ایم ڈی کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔
مارٹین شیفر نے کہا ہے کہ جرمنی اس لئے اس کیس کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ اس مسئلہ پر کافی تحقیقات انجام پائی ہیں اور پی ایم ڈی سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا ہے ۔
جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذید کہا ہے کہ آئی اے ای اے کا بورڈ آف گورنر بھی رواں ماہ دسمبر کے وسط میں پی ایم ڈی کے کیس کو بند کردے گا جس کے بعد ایران اور پانچ جمع ایک ممالک کے درمیان انجام پانے والے معاہدے پرعمل درآمد کا اگلا مرحلہ یعنی پابندیوں کے خاتمے کا راستہ کھل جائیگا۔
یاد رہے ایرانی حکام نے گذشتہ ہفتے کئی بار کہا تھا کہ پی ایم ڈی کے خاتمے تک جوہری معاهدے پرعملدرآمد نہیں کیا جا سکتا هے۔