Nov ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کے نام حزب اللہ کا پیغام، ایرانی سفارتکاری کی قدردانی

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے لبنان کے عوام، حکومت اور استقامتی محاذ کی حمایت نیز ایرانی وزیر خارجہ کی سفارتکاری کی قدردانی کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق حزب اللہ نے لبنان پر صیہونی حملے بند ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرکے، اسلامی جمہوریہ ایران اور سرفہرست رہبر انقلاب اسلامی کی مکمل حمایت اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سرگرم سفارتکاری کی جو ان کے دورہ بیروت سے شروع ہوئی، قدردانی اور ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران، بالخصوصی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے لبنان کےاسلامی استقامتی محاذ کی حمایت اور صیہونی جارحیتوں کی شدت کے دوران ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، ان کے نمائندے شیبانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف،اور رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر علی لاریجانی  کے بیروت کے دوروں کا شکریہ ادا  کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے بیان کے ایک اور حصے میں لبنان میں متعین ایران کے سفیر کی جو لبنان میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہوگئےتھے،  قدردانی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے ہم ایران کے سابق وزیر خارجہ شہید امیر عبداللّہیان کے بیروت کے دوروں اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی بھرپور حمایت کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔     

ٹیگس