اسلامی ملکوں میں اختلاف سے صیہونی حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، ایران
-
اسلامی ملکوں میں اختلاف سے صیہونی حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، ایران
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں اوراسلامی حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والا کسی بھی طرح کا اختلاف صیہونی حکومت کے فائدے پر منتج ہوتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے تہران میں فلسطینی محقق اور لبنان کے الزیتونہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ محسن صالح اور تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
انھوں نے علاقے کو موجودہ بحران سے باہر نکالنے کے لئے منطقی راہ حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی ملکوں اور اسلامی حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والا کسی بھی طرح کا اختلاف، صیہونی حکومت کے فائدے پر منتج ہوتا ہے۔
اس ملاقات میں فلسطینی محقق اور لبنان کے الزیتونہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ محسن صالح نے بھی فلسطین کو مسلمانوں میں اتحاد کا باعث قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں جاری استقامت کے نتیجے میں کامیابی کا حصول یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں تحریک مزاحمت کی طرف ماضی سے کہیں زیادہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔