Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور الجزائرکے درمیان تعاون کی 8 یادداشتوں پر دستخط
    ایران اور الجزائرکے درمیان تعاون کی 8 یادداشتوں پر دستخط

ایران اور الجزائر نے تعاون کی آٹھ یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

تعاون کی یادداشتوں پردستخط ، الجزیرہ میں ایران اور الجزائر کے مشترکہ اقتصادی نشست کے موقع پر کئے گئے۔

اس موقع پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور الجزائر کے وزیراعظم عبدالملک سلال بھی موجود تھے۔ اس قبل دونوں ملکوں کے اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی صدارت ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور الجزائرکےوزیراعظم عبدالملک سلال کر رہے تھے۔

تعاون کی جن یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ان کے تحت ایران اور الجزائر پیشہ ورانہ اور فنی تعلیم، ثقافت و سیاحت اور عدلیہ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری الجزیرہ میں اپنے قیام کے دوران الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران کے نائب صدر بدھ کے روز الجزائر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور تعاون کے فروغ کی غرض سے ، الجزیرہ پہنچے تھے۔ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ وتعمیرات ، وزیر توانائی، وزیر انصاف ، مرکزی بینک کے سربراہ ، ایوان ہائے صنعت و تجارت کے چیئرمین اور ادار ہ فروغ تجارت کے سربراہ بھی الجزائرجانے والے وفد میں شامل ہیں۔

ٹیگس