مشترکہ جامع ایکشن پلان ایران کے ساتھ علاقے کے ملکوں کے تعاون کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے: امیر عبداللہیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمسایہ اور علاقے کے ممالک خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک کے لیے ایک بہترین موقع ہو گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تجارت اور اقتصاد ایران اور خلیج فارس کے ممالک کے تعلقات کا ایک اہم پہلو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے پیش نظر تجارت اور اقتصاد کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیح ہمسایہ ممالک خاص طور پر خلیج فارس کے ممالک ہیں۔
حسین امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ وسییع تجارتی اور اقتصادی تعاون علاقے میں موجود سیکورٹی فضا کو باہمی اعتماد اور تعاون کی فضا میں تبدیل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ علاقے میں کسی بھی ملک کو علاقے کی فضا کو سیکورٹی فضا بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔