Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، صادق حسین جابر انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، صادق حسین جابر انصاری

تہران نے ایران کے سلسلے میں عرب لیگ کے حالیہ اجلاس کے بیان کو خود غرضی پر مبنی ، غلط اور تعاون کے جذبات سے عاری قرار دیا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابر انصاری نے سنیچر کو تاکید کے ساتھ کہا کہ اکثر عرب ممالک کے ساتھ تہران کے برادرانہ تعلقات ہیں- جابر انصاری نے کہا کہ باوجود اس کے کہ چند ممالک جن پر علاقے کی قوموں اور عالمی برادری کی جانب سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا اصلی حامی ہونے کا الزام ہے اور تنقید کی جا رہی ہے، دوسروں پر الزام لگانے اور ایرانوفوبیا کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں اپنے کردار کی جانب سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقے کی حکومتوں سے توقع ہے کہ ایسے عالم میں کہ جب ملت فلسین کی تحریک انتفاضہ جاری ہے، علاقے کے اصلی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حل اور دہشت گردی و انتہاپسندی سے مقابلے کا اہتمام کریں اور علاقے کی حکومتوں اور قوموں کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر فعال علاقائی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار کریں-

جابر انصاری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک فعال، ذمہ دار اور علاقے میں استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے اور بعض ممالک کے غیردوستانہ اور بغض و کینے پر مبنی کردار کے باوجود، عالمی برادری اور پڑوسیوں کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے کشیدگی اور بحران کو کم کرنے میں اپنے تعمیری کردار کو جاری رکھے گا-

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس گذشتہ ہفتے قاہرہ میں منعقد ہوا تھا- اس ہنگامی اجلاس کا مقصد عراق پر ترکی کی جارحیت کا جائزہ لینا تھا-

ٹیگس