Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ پر استوار رہا ہے۔
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ پر استوار رہا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یمنی گروہ آخر کار ایسے سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے جو عوامی مفادات کا حامل ہوگا-

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو تہران میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ پر استوار رہا ہے اور تہران، بحران یمن کے سیاسی حل کے لئے مختلف یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں مکمل جنگ بندی اور اس ملک کے انسانی و اقتصادی محاصرے کے خاتمے  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا سلسلہ رکوانے کے  حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داری پر تاکید کی -

اس ملاقات میں عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن اور وفد کے سربراہ محمد البخیتی نے جنگ روکنے اور یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن میں عوامی مزاحمت کی پوزیشن کو مستحکم قرار دیا- محمد البخیتی نے سوئیزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے حالیہ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صنعا گروہ کے منطقی موقف پر تاکید کی اور کہا کہ اگر فریق مقابل سنجیدہ رہا تو آئندہ سمجھوتے کی امید کی جا سکتی ہے-

ٹیگس