سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس کے پہلے میزائل سٹی کی رونمائی
Jan ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس ڈویژن کے دوسرے میزائل سٹی کی پیر کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کی موجودگی میں رونمائی ہوئی -
سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس کے پہلے میزائل سٹی کی تین مہینے قبل رونمائی ہوئی تھی- اس میزائل سٹی میں مختلف قسم کے میزائل منجملہ سترہ سو کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے جدیدترین عماد میزائل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے -
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیشتر شہروں میں اس نے بڑے میزائل سٹی تیار کرلئے ہیں جو دشمن کی نگاہوں سے بہت دور ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے -
سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر جنرل علی حاجی زادہ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس ادارے کے پانچ سومیٹر زیرزمین میزائلی اڈے دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں-