ایران نے تمام سعودی مصنوعات پر پابندی کردی
Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
ایران نے سعودی مصنوعات اور وہاں سے برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر پابندی لگادی ہے۔
جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب میں بننے والی اور وہاں سے برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر بننے والی یا وہاں سے برآمد کی جانے والی اشیاء ایران کے اندر حتی ایران کے ان جزیروں میں بھی نہیں لائی جاسکتیں جن کو آزاد تجارتی علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔
ایران کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے عمرے کے لئے سعودی عرب کے سفر پر بھی غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگادی گئی ہے ۔ جمعرا ت کو کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کی ۔