یوکیا امانو کے دورہ تہران کے بارے میں علی اکبر صالحی کا بیان
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورہ تہران کا مقصد ایران اور ایجنسی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پیر کو آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کے دورہ تہران کے مقصد کے بارے میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان، ایجنسی کے لئے ایک انتہائی اہم واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اپنے ممبرملکوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کافی سرگرم ہے اور سہولتوں کی فراہمی وہ ایران کو بھی جاری رکھے گی۔
علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران اور ایجنسی کا تعاون سابقہ اصول و قوانین اور اضافی پروٹوکول کے دائرے میں جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان ایرانی عوام کی استقامت و پامردی کی علامت ہے۔