Jan ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے مقصد سے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے تہران پہنچنے پر میاں نواز شریف کا استقبال کیا۔

ان کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی تہران آئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور نائب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور اہم ترین علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

ٹیگس