Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پانچ سال کے دوران ایرانی ایئر لائنوں کے طیاروں کو پیرس کے ہوائی اڈوں پر ایندھن حاصل کرنے کی مشکل کا سامنا رہا ہے۔
    پانچ سال کے دوران ایرانی ایئر لائنوں کے طیاروں کو پیرس کے ہوائی اڈوں پر ایندھن حاصل کرنے کی مشکل کا سامنا رہا ہے۔

فرانس نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد اپنے پہلے اقدام میں ایران کے مسافر بردار طیاروں پر ایندھن لینے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے بعد ایران ایئر کے طیاروں نے پیرس کے اورلی ایئرپورٹ سے ایندھن لیا اور راستے میں رکے بغیر تہران کی طرف پرواز کی۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد اب ایرانی طیارے پیرس کے ہوائی اڈوں سے ایندھن حاصل کر سکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ایرانی ایئر لائنوں کے طیاروں کو پیرس کے ہوائی اڈوں پر ایندھن حاصل کرنے کی مشکل کا سامنا رہا ہے اور وہ مجبور تھے کہ پیرس سے واپسی پر کسی ہوائی اڈے پر اتر کر ایندھن حاصل کریں اور اس کے بعد تہران کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھیں۔

ٹیگس