Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • آل سعود حکومت ہوش کے ناخن لے: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی سے باز آجائے ۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ڈیوووس اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی کا خواہشمند نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایران سعودی حکومت کو دشمن کی نگاہ سے اور خود کو اس کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں دیکھتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ سعودی حکومت عقل کے ناخن لے گی اور کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے باز آجائے گی ۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کے بعد سعودی حکومت نے وحشت زدہ ہوکے اشتعال انگیز اقدامات شروع کردیئے ۔

انھوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ سعودی حکومت عقل سے کام لے اور اشتعال انگیزی اور کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے باز آجائے۔

ٹیگس