Jan ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران عملی طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران عملی طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں داخل ہوگیا ہے۔

بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا بعض ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ کا محض نعرہ لگا رہے ہیں تاہم اس جنگ کے بارے میں ایران کا موقف پوری طرح شفاف اور واضح ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کی آشفتہ صورتحال کو صیہونی حکومت کی سازشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ایران کے اسپیکر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مسلمانوں کو ان سازشوں سے پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ عالم اسلام کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کو دہرایا کہ بحران شام اور یمن کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ایران کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی اسلامی بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں۔

ٹیگس