Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • نماز اجلاس کے نام، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
    نماز اجلاس کے نام، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے نماز اجلاس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سبھی کو جان لینا چاہئے کہ سماجی برائیاں کم کرنے کا سب سے زیادہ موثر طریقہ نماز ہے-

رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے چوبیسویں قومی نماز اجلاس میں اپنے پیغام میں نماز کی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں سب کے احساس ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے خاص طور سے مادی، معنوی اور انتظامی وسائل کے حامل سرکاری حکام کو اس موضوع کی عظمت و اہمیت سمجھنے اور اس راہ میں عملی قدم اٹھانے کی دعوت دی-

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ مطلوبہ اور آئیڈیل مقام تک پہنچنے کے لئے اسلامی معاشرے میں پائی جانے والی طلب، صلاحیت اور  مناسب فضا موجودہ حقائق سے کہیں زیادہ ہے-

چوبیسواں قومی نماز اجلاس منگل کو قزوین کی امام خمینی یونیورسٹی میں منعقد ہوا ہے اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور قزوین کے امام جمعہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے اس اجلاس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا-

ٹیگس