Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ترجمان وزارت خارجہ: عین الحلوہ کیمپ پر صیہونی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی

ایران کی وزارت خارجہ نے جنوبی لبنان کے صیدا شہر اور عین الحلوہ کیمپ پر صیہونی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے صیدا شہر اور عین الحلوہ مہاجرین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے صیدا شہر اور فلسطینی مہاجرین کے عین الحلوہ کیمپ میں مسجد کے کمپاؤنڈ اور ایک اسپورٹس کلب کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی مہاجرین شہید اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے نومبر دو ہزار پچیس کی جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی ہے، جبکہ امریکہ پر لازم ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور خطے کے ممالک کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے عملی اقدام کرے۔
انہوں نے جنگ بندی کے ضامن ممالک ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم کو روکیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمتی محاذ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

 

ٹیگس