بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے غیرجانبدار نگران حکومت کے نظام کو بحال کر دیا
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے غیرجانبدار نگران حکومت کے نظام کو بحال کر دیا ہے تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ نظام آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات پر نافذ نہیں ہو گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دو ہزار گیارہ میں دیے گئے اسی عدالت کے سابقہ فیصلے کے خلاف دائر دو اپیلوں اور چار ریویو پٹیشنز کی سماعت کے بعد دیا ہے۔
غیرجانبدار نگراں حکومت کا نظام انیس سو چھیانوے میں متعارف کرایا گیا تھا۔ عوام اور بین الاقوامی مبصرین کے نزدیک اسے انتخابات کی شفافیت کے لیے ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا گیا۔ اس نظام کے تحت سابق چیف جسٹس غیرجانبدار حکومت تشکیل دیتے تھے، انتخابات نوے دن کے اندر منعقد ہوتے اور فاتح امیدوار کو اقتدار منتقل کیا جاتا۔ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں یہ نظام مرکزی بینک کے ایک سابق گورنر کے تحت بھی استعمال ہوا۔
سیاسی تنازعات کے باعث دو ہزار گیارہ میں اس نظام کو ختم کر دیا گیا تھا-