Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران دنیا کے تمام ممالک بالخصوص یورپی ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے-
    ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران دنیا کے تمام ممالک بالخصوص یورپی ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی رات اٹلی میں مقیم ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے اصولوں اور اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک بالخصوص یورپی ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے-

صدر روحانی نے گذشتہ دنوں یورپ کے متعدد اقتصادی وفود کے دورہ تہران اور اٹلی کے ساتھ تعاون کے چودہ معاہدوں پر دستخط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا، پابندیاں ہٹنے سے حاصل ہونے والے مواقع سے ملت ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے استفادہ کرنا چاہتی ہے اور یہ راستہ جاری رہے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں اگر ایران نے سرگرم کردار ادا نہ کیا ہوتا تو شاید آج دنیا دہشت گرد گروہوں کے بجائے علاقے میں دہشت گرد حکومتوں سے روبرو ہوتی اور یہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہوتا- صدر مملکت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے بغیر علاقے کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور آج تمام بڑی طاقتوں کو اس کا اعتراف ہے-

ٹیگس