Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران اور سوئیڈن کے وزرائے خارجہ کا علاقے کے بحرانوں کے حل میں مدد کا عزم

اسلامی جموہریہ ایران اور سوئیڈن نے علاقے کے بحرانوں کے حل میں مدد دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور سوئیڈن کی وزیرخارجہ مارگوٹ والسٹروم نے جمعرات کو شام سے متعلق ہونے والی لندن بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی جس میں علاقے کی صورت حال خاص طور پر شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا -

سوئیڈن اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی بحرانوں کےحل کے لئے سب کو جنگ سے متاثر شام ، عراق اور یمن جیسے ملکوں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ ان ملکوں میں جلد سے جلد امن قائم ہو سکے -

جواد ظریف اور مارگوٹ والسٹروم نے مختلف سیاسی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں ایران اور سوئیڈن کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر بھی زور دیا- وزیرخارجہ جواد ظریف لندن کانفرنس میں شرکت کے لئے بدھ کی شام لندن پہنچے تھے-

ٹیگس