Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی طاقت، اسلامی انقلاب کی برکت کا نتیجہ ہے : وزیر خارجہ جواد ظریف

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران استقامت ، مفاہمت و تعاون، دشمنوں کے خلاف جنگ اور دیگر ملکوں کے ساتھ مذاکرات جیسی ہرچیز کی توانائی رکھتا ہے

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ساری عزت و سربلندی اور قومی طاقت اسلامی انقلاب کے بنیادی افکار و تہذیب اورحضرت امام خمینی رح کی عظیم یادگار یعنی خود مختاری اور خود اعتمادی کی ثقافت کا نتیجہ ہے -

انہوں نے کہا کہ سب کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو ایک طاقتور ملک ہے اور جس کے عوام کا ماضی اور تاریخ طولانی اور انتہائی درخشاں ہے بین الاقوامی میدان میں موثر طور پر موجود رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے -

انہوں نے کہا کہحضرت امام خمینی(رح) کے اس تاریخی جملے کی بنیاد کہ امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ ہے کہ امریکا ہی ساری طاقت نہیں ہے - وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اسلامی انقلاب اور انقلاب کے آفاقی پیغام کی برکت سے حاصل ہوئی ہے -

ٹیگس