مشترکہ جامع ایکشن پلان کی پابندی سب کے فائدے میں ہے: ایرانی وزیر خارجہ
Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی پابندی کو سب کے فائدے میں قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پیر کے دن ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ تیس ماہ کے مذاکرات اور ان سے حاصل ہونے والے نتائج کے پیش نظر عقل اس بات کی متقاضی ہے کہ سب فریق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔