Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران: جدید ترین کروز میزائل نصر فضائیہ کے حوالے

ایرانی ماہرین کا تیارہ کردہ جدید ترین کروز میزائل نصر فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

نصر میزائل، ایک خصوصی تقریب کے دوران فضائیہ کے حوالے کیا گیا جس میں وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر دفاع حسین دہقان نے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی ان کوششوں کو سراہا جو وہ مسلح افواج کی تقویت اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کی غرض سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے دفاع سمیت مختلف میدانوں میں ایران کی ترقی کو انقلاب اسلامی کی برکت قرار دیا۔ ایران کے وزیر دفاع نے نصر میزائل کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصر میزائل کی شمولیت سے فضائیہ کی دفاعی صلاحیت اور توانائیوں میں زبردست اضافہ ہو گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نصر میزائل کو مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں میں نصب کرکے چلایا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کے موقع پر ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے، وزارت دفاع کے ایر و اسپیس ڈویژن کے تیار کردہ اینٹی شپ کروز میزائل نصر کی پہلی کھیپ، فضائیہ کے سربراہ بر یگیڈیر جنرل حسن شاہ صفی کے سپرد کی۔

ٹیگس