ایران کے وزیر خارجہ کا دورۂ جرمنی
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ میونیخ سیکورٹی کانفرنس اور شام کی حمایت میں بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے جرمنی کے اس دورے میں نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان بھی ساتھ ہیں۔ شام کی حمایت میں بین الاقوامی اجلاس جمعرات کو جرمنی کے شہر مونیخ میں ہونا طے پایا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے شام کی حمایت میں بین الاقوامی اجلاس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جنیوا امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے حالات فراہم ہوں گے۔ پچھلے ہفتے شام کے تعلق سے ہونے والے امن مذاکرات، بعض فریقوں کی رخنہ اندازیوں کے سبب رک گئے تھے اور پھر آئندہ پچیس فروری تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے ۔