Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل مشقیں مسلح افواج کی طاقت کا مظاہرہ ہیں: حسن فیروز آبادی

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف بریگیڈیئر جنرل حسن فیروز آبادی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل مشقوں کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسن فیروز آبادی نےکہا کہ اس طرح کی فوجی مشقیں دشمن کے سامنے ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور تسلط کا مظاہرہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے سپاہ پاسداران کی مجوزہ میزائل مشقوں کے بارے میں کہا کہ یہ مشقیں تربیت، تحقیق، جانچ پڑتال اور نئے ہتھیاروں کی آزمائش اور ان کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کی غرض سے انجام دی جاتی ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ان مشقوں کا ایک اہم مقصد مختلف ہتھیاروں اور ان میں استعمال ہونے والے مواد کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور چند ایک ماہ کے بعد اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل مشقیں رواں ماہ کے آخر میں انجام دی جائیں گی۔

ٹیگس