Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اسٹریٹیجک اسلامی اتحاد کا خواہاں ہے۔ اسپیکر علی لاریجانی

ایران امت مسلمہ کے درمیان اسٹریٹیجک اتحاد کے قیام کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے قم میں عراقی پارلیمنٹ کے ارکان سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔

اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں میں جمہوریت کی حمایت کرنا ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام کی تقسیم اور خطے میں فتنہ پھیلانے کی کوششوں کا مخالف ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی ملکوں میں بحرانوں کا خاتمہ اور امت مسلمہ کے درمیان اسٹریٹیجک اتحاد کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے عراق سمیت خطے کے بعض اسلامی ملکوں کے لیے انتہائی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے، پرامن، اور جمہوری عراق کا وجود بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں عراقی حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

عراقی ارکان پارلیمنٹ نے اس موقع پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے بارے میں ایران کے اسپیکر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس