Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون جاری ہے : علی اکبر صالحی

ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہاہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

علی اکبر صالحی نے العربی الجدید نامی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا طریقہ کا ر جامع ایٹمی معاہدے کے تحت پوری طرح سے واضح ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے میں تحریر شدہ معائنہ کاری سے ہٹ کراپنی ایٹمی تنصیبات کےکسی قسم کے معائنے کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام شروع ہی سے پرامن مقاصد کے لیے تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ ایران کے نائب صدر اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے جامع ایٹمی معاہدے کو ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک ورکنگ منصوبہ قرارد یا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس پر ایٹمی پروگرام کے بارے میں کھڑے کیے جانے والے مصنوعی بحران کے خاتمے کی غرض سے ایران اور چھے بڑی طاقتوں نے اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس