Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے روس کے نائب وزیر خارجہ گریگوری کاراسین سے ملاقات میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران، روس اور علاقے کے دیگر ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رحیم پور نے بدھ کے روز گریگوری کاراسین سے ملاقات میں ایران اور روس کے بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے وسطی ایشیا اور قفقاز کے علاقے کے ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اچھے تعلقات اور ایکو اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسی علاقائی تعاون کی تنظیموں کے قالب میں ان ملکوں کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علاقے میں امن و استحکام کی تقویت اور مسائل کے حل میں مدد دینے کے لیے ایران کے عزم پر زور دیا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں چھبیس فروری کے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو مثبت قرار دیتے ہوئے علاقے کی تبدیلیوں کے عمل میں ایران اور روس کے تعاون کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کو علاقے میں حالات کشیدہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لہذا ان کو علاقے میں قیام امن کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

ٹیگس