Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کے خلاف فوجی دھمکی کارساز نہیں ہے: میجر جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دشمن یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملت ایران اور اسلامی انقلاب کے خلاف فوجی دھمکی بے نتیجہ ہے۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کا تحفظ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہم فرائض میں شامل ہے اور اب تک یہ فریضہ بخوبی انجام دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سامراج کے خلاف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی اصل وجہ یہی سامراج کے خلاف جنگ کا نعرہ ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ دشمنوں نے یہ دیکھ کر کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی دھمکیاں بے نتیجہ ہیں نرم جنگ یا سافٹ وار شروع کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو یہ یقین ہوگیا ہے کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب اور اسلامی مزاحمت کی راہ کو روکنے کی توانائی نہیں رکھتے ۔

ٹیگس