ایران اور نیوزی لینڈ کے تعلقات فروغ دیئے جانے پر تاکید
Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
ایران اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ولینگٹن میں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے مک کلی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایشیاء اور بحرالکاہل کے مختلف ملکوں کے جاری اپنے دورے میں نیوزیلینڈ کے دارالحکومت ولینگٹن پہنچے ہیں۔
اس سے قبل انھوں نے انڈونیشیاء، سنگاپور، برونئی اور تھائی لینڈ کے اپنے دورے میں ان ملکوں کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف، نیوزیلینڈ کے بعد آسٹریلیا کا بھی دورہ کریں گے۔