نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور نیوزی لینڈ نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے طریقوں کو فروغ دیئے جانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ ولینگٹن میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ،جان کی، سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے طریقوں کو فروغ دیئے جانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
محمد جواد ظریف نے نیوزی لینڈ کے مختلف حکام سے اپنی ملاقاتوں کی طرف اشارہ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات و تعاون کی راہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے سے دونوں ملکوں کے تجارتی و اقتصادی تعلقات اور تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کئے جانے میں مدد ملے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسی طرح نیوزی لینڈ کے وزیر صنعت سے بھی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دیئے جانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔