Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ  ترکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ تہران اور انقرہ کے تعلقات میں توسیع کی غرض سے ترکی کے حکام کے ساتھ بات چیت کے لئے انقرہ جائیں گے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف جمعے کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں تاکہ اس ملک کے اعلی حکام منجملہ وزیر خارجہ چاووش اوغلو اور وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں -

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے رواں ماہ مارچ کی پانچ تاریخ کو تہران کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اپنے اس دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے کہا تھا کہ انقرہ ، تہران کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کے آغاز ، اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں پرعزم ہے-

ٹیگس