Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • نوروز کے آفاقی اور بنیادی پیغام یعنی امید اور تجدید حیات کو عالمی سطح پر عام کرنے پر بان کی مون کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نوروز کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز کے آفاقی اور بنیادی پیغام یعنی امید اور تجدید حیات کو عالمی سطح پر عام کرنا چاہئے۔

تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر نے خبردی ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل بان کی مون نے نوروز کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں دنیا میں نوروز منانے والی سبھی اقوام اور لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے -

بان کی مون نے اپنے اس پیغام میں کہاہے کہ نوروز قدیم تہوار ہے جو اقوام متحدہ کی اقدار منجملہ دوستی و بھائی چارے اور ماحولیات کے تحفظ جیسی قدروں سے پوری طرح مطابقت رکھتاہے -

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نوروز کا جشن اب ملکی سرحدوں اور مذہبی تقسیمات کی حدوں کو عبور کرچکا ہے اور یہ جشن معاشروں کو ایک دوسرے سے متحد کر کے دنیا میں انسانی اقدار کی ترویج میں مدد کرتا ہے - یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے دو ہزار دس میں نوروز کے عالمی دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا -

ایرانی ہجری شمسی سال کے پہلے دن یا بیس اور اکیس مارچ کو ایران، افغانستان ، تاجیکستان ، ترکمنستان ، عراق ، جمہوریہ آذربائیجان اور پاکستان و ہندوستان میں بھی نوروز کا جشن منایا جاتاہے –

ٹیگس