نام نہاد غزہ امن کونسل ٹرمپ کے مفادات کا نگہباں ہے: فرانسسکا البانیز
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق نے نام نہاد غزہ امن کونسل کو ٹرمپ کے مفادات کا نگہباں قرار دے دیا۔
سحرنیوز/دنیا: اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نام نہاد غزہ امن کونسل ٹرمپ کے مفادات پورے کرنے اور اسے اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے اور سنائپرز خوراک کی تلاش میں آنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آرہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت سنگین بحران کا سامنا ہے کیونکہ امریکی حکومت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نام نہاد غزہ امن کونسل کے نام سے ایک متوازی ادارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاروں کے حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جانے چاہئیں۔