Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے، قومی سلامتی اور امور خارجہ کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے تہران اور ماسکو کے تعلقات کے فروغ کو ضروری قرار دیا ہے۔

تہران میں روسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے علاء الدین بروجردی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی اور پارلیمانی وفود کے تبادلے سے باہمی تعلقات کے فروغ کا راستہ پہلے سے زیادہ ہموار ہو جائے گا۔

انھوں نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کے فروغ سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر روسی سفیر لوان جاگاریان نے بھی روس اور ایران کے درمیان تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، خطے اور دنیا کا بااثر ملک ہے اور روس کی خارجہ پالیسی میں اسے خاص مقام حاصل ہے۔

تہران میں مقیم روسی سفیر نے قرہ باغ کے معاملے میں ایران کے مثبت اور تعمیری موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران مل کر خطے کی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیگس