Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

ایران کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے سعودی عرب کو امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا کھلونا اور علاقے میں بدامنی اور کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے قم میں اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کی گہری دوستی صرف امریکا اور مغربی ملکوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس طرح سعودی عرب سے سستا تیل خرید کر اسے مہنگے ہتھیار فروخت کرتا ہے اور وہ سعودی حکومت کو شام، عراق اور یمن میں نیابتی جنگ میں الجھائے ہوئے ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کے ظالم ہونے میں کسی کو کوئی شبہہ نہیں رہ گیا ہے اور سعودی حکام، گذشتہ کئی برسوں سے شام، عراق اور یمن میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے ان اقدامات پر سعودی عوام کو کچھ بولنے یا اعتراض کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

انہوں نے مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد بتایا اور کہا کہ مغربی ممالک کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں جبکہ جمہوریت، انسانی حقوق، عالمی سلامتی اور سلامتی کونسل سب کے سب دنیا کے دیگر آزاد ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے مغرب کے حربے ہیں۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تشدد سے اجتناب کریں۔

ٹیگس