Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور علاقے میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا کردار بے مثال ہے: لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کےاسپیکر نےکہا ہے کہ ایران اور علاقے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے والی اسٹرییٹجی تیار کرنے کے سلسلے میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا کردار بے مثال ہے

پارلیمنٹ یا مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پیغمبراعظم سیکورٹی مشقوں کے تیسرے روز سیکورٹی اور اتحاد کے زیرعنوان بلوچ رضاکارفورس اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے جوانوں کےعظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ علاقے میں پیغمبراعظم سیکورٹی مشقوں کا پیغام اتحاد اور سلامتی تھا-

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا جیسی بڑی طاقتیں اسلامی ملکوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کرتی ہیں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد جہاں امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑی منفعت ہے وہیں امریکیوں کی شکست بھی ہے -

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے ایران اور علاقے میں امن وسیکورٹی کی برقراری میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ العظمی سید ‏علی خامنہ ای پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے امن وصلح کی مستحکم پناہ گاہ ہیں -

ٹیگس