Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری
    ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت، امریکی حکومت سے اپنے اثاثے واپس لینے کے لیے تمام قانونی طریقے استعمال کرے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایران کے سرکاری اور نجی بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ تیسرے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے خلاف اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ایران کے ملوث ہونے کے بہانے امریکہ میں ایران کے مرکزی بینک کے اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر کی رقم نکالنے پر مبنی امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت قانونی طریقوں سے امریکہ سے ایرانی عوام کا پیسہ واپس لینے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

اسحاق جہانگیری نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ پابندیوں کے عرصے کے دوران، بینکاری کے نظام اور تیل کے شعبے پر سب سے زیادہ دباؤ پڑا اور نقصان اٹھانا پڑا، مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں اقدامات انجام دے کر ہم نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ اس عرصے کے دوران ملک کو سنگین مسئلے کا سامنا کرنا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد ایران کی تیل کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس