Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ہزاروں محنت کشوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ہزاروں محنت کشوں نے بدھ کی صبح حسینیہ جماران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

محنت کشوں کے ہفتہ کی مناسبت سے ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ محنت کش طبقہ، اسلامی انقلاب اور اسلامی حکومت کا وفادار طبقہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ محنت کشوں نے اسلامی انقلاب کی تحریک اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اہم اور فعال کردار ادا کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کی رخنہ اندازی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی کاغذوں میں لکھتے ہیں کہ بینک ایران کے ساتھ لین دین کریں، لیکن عملی طور پر اس طرح سے ایرانو فوبیا پھیلاتے ہیں کہ ایران کے ساتھ لین دین انجام نہ پائے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی حکام کا یہ کہنا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا ڈھانچہ برقرار ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار ڈریں اور ایران نہ آئیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایران کے وزیر محنت علی ربیعی نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ملکی سطح پر انجام پانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی محنت کشوں سے خطاب کی مزید تفیصلات آپ بعد میں پڑھ سکیں گے۔

ٹیگس