May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی
    ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امریکی بحری جہازوں اور کشتیوں کی نقل و حرکت پر ہماری پوری نظر ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی نے پیر کی رات ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز، دنیا کے اہم اور اسٹریٹیجک علاقے شمار ہوتے ہیں اور ان علاقوں میں طویل سرحدوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران، دیگر پڑوسی ملکوں کے مقابلے میں ان آبی علاقوں میں کہیں زیادہ اہم کردار کا حامل ہے۔

انھوں نے خلیج فارس میں امریکی مفادات اور اس کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اپنے علاقائی و غیر علاقائی اتحادی ملکوں کے ساتھ خلیج فارس میں غیر معمولی فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایڈمیرل علی فدوی نے جنوری میں ایران کی سمندری سرحدوں کے اندر امریکی بحریہ کے فوجیوں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کے بعد ایرانی سمندری حدود میں پھر کبھی امریکی کشتیوں کے داخل ہونے کا کو‏ئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے کے بعض ممالک اپنی کمزور حکومتوں کی بناء پر امریکہ کے اتحادی بنے ہوئے ہیں اور بعض غیر علاقائی ممالک بھی مجبور ہو کر امریکہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

ٹیگس